مشرف، زرداری اور گیلانی کیخلاف سماعت کرنیوالا بنچ تحلیل

258

لاہور (آن لائن) سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف، آصف زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف گیلانی کے خلاف دس سال پرانے مقدمات پر چیف جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں سماعت کرنے والا فل بینچ بغیر کارروائی تحلیل ہوگیا۔ بینچ کے رکن جسٹس شہزاد ملک نے ذاتی وجوہات کی بنا پر سماعت سے معذرت کرلی جس کے باعث فل بینچ تحلیل ہوگیا۔ دوسری جانب تینوں شخصیات کے خلاف مقدمات درج کروانے والے درخواست گزار وکلا شاہد نسیم، رانا علم
الدین ، اللہ بخش گوندل بھی اب دنیا میں نہیں رہے۔ عدالت عالیہ میں درخواست گزار رانا علم الدین نے پرویز مشرف کے ملک میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور آصف زرداری کے 2 عہدے رکھنے سے متعلق درخواست دائر کررکھی تھی۔ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے لیے وکیل شاہد گوندل اور اللہ بخش نے درخواستیں دائر کی تھیں۔