شیخوپورہ‘ پولیس کا بیوی سے جسم فروشی کرانے والے شخص کیخلاف کارروائی سے گریز

135

شیخوپورہ (آن لائن) شوہر اویس یعقوب بھٹی اپنے نوبیاہتی دلہن کو دبئی لے جاکر جسم فروشی کرتا رہا‘ بیٹی (م) نے واپسی پر اپنے والد آصف اللہ کو آگاہ کیا جب وہ اپنے بیٹے کے ساتھ تھانہ خانقاہ ڈوگراں پہنچا تو ملزم کا باپ وہاں پہلے سے موجود تھا پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے متاثرہ لڑکی کے باپ اور اس کے بھائی کو حوالات میں بند کر دیا۔ متاثرہ لڑکی (م) نے وزیراعظم، وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس گینگ کے تمام کارندوں کو گرفتار کر کے کڑی سزا دی جائے۔