قومی باکسنگ چمپئن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کیلیے اعزازیہ

214

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میونسپل کمشنر بلدیہ کیماڑی آفاق سعید نے وزیر اعلیٰ بلوچستان تھرڈ نیشنل کک باکسنگ چمپئن شپ جس کا انعقاد کوئٹہ میںہواا اس میں ڈسٹرکٹ کیماڑی سے شرکت کرنے والے نوجوانوں سے ایک سادہ اور پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نوجوانوں نے اپنی مدد اور لگن سے پاکستان کے مختلف شعبوں سے اور اداروں کی ٹیموں سے شاندار مقابلہ کیا جن کو پیشہ ور کوچوں اور اداروں کا مالی تعاؤن حاصل تھاان مقابلوں میں فتح اور4گولڈ میڈل۔4 سلور میڈل اور6 براؤن میڈل حاصل کیے۔میونسپل کمشنر آفاق سعید نے کیماڑی کے فتحیاب نوجوانوں کو اپنے ہاتھ سے میڈل پہنانے اور روایتی سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا اور اعادہ کیا کہ ضلع کیماڑی کی انتظامیہ کا آپ کو تعاون حاصل رہے گا اور آپ بھی اپنی صلاحیت کومزیدآگے بڑھانے کیلیے تیار رہیں۔ تقریب تقسیم انعامات میں اکاؤنٹ آفیسر مہر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔بعد ازاں ٹیم کے منیجر سعید عالم اور کوچ فضل الرحمن نے میونسپل کمشنر آفاق سعید کا شکریہ ادا کیا اور ان کو شیلڈ پیش کی۔