عمران خان الیکشن کمیشن کو بلیک میل کروارہے ہیں‘ مریم اورنگزیب

174

اسلام آباد( آن لائن)ن لیگی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے وفاقی وزرا کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے حکم پر الیکشن کمیشن کو بلیک میل کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کے رد عمل میں کیا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے ارکان کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف اکسانے پر وزرا کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے، الیکشن کمیشن اور
اراکین پارلیمان کے سوالات کا حکومت کے پاس جواب نہیں، اسی لیے پی آئی ڈی میں بیٹھ کر الیکشن کمیشن پر حملے کیے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن کے ارکان کو چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بغاوت پر اکسانا آئین سے غداری اور آئینی اداروں پر حملہ ہے ،الیکشن آئین کے تحت وفاقی وزرا کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔