سکھر، ڈاکٹروں اور عملے کو کورونا الاؤنس نہ ملنے کا معاملہ

185

سکھر (نمائندہ جسارت) ڈاکٹروں اور عملے کو کووڈ الاؤنس نہ ملنے کا معاملہ، عملے کی جانب سے دائر پٹیشن پر سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں سماعت ہوئی، سندھ حکومت کی جانب سے جواب نہ دینے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے استفسار کیا کہ میڈیکل یونیورسٹی سے منسلک عملے کو الاؤنس کیوں نہیں دیا گیا، عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ اور سیکرٹری ہیلتھ سے جواب طلب کرلیا اور کہا کہ اگر آئندہ سماعت پر جواب نہ دیا گیا تو چیف سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا، عملہ ڈیوٹی کر رہا تو انہیں الاؤنس نہ ملنے کی وجہ کیا ہے، درخواست گزار نے وکیل کی معرفت آگاہ کیا کہ محکمہ صحت کے عملے کو الاؤنس دیا جا رہا ہے، جبکہ شہید بینظیر یونیورسٹی سے منسلک عملے کو الاؤنس سے محروم رکھا گیا ہے۔ عدالت نے 21 ستمبر تک سماعت ملتوی کردی۔