شیخوپورہ ، لڑکی کو والدین کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

147

شیخوپورہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) ظلم کی انتہا ہو گئی، ڈاکوؤں نے والدین کے سامنے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھکھی کے علاقے میں تین ڈاکوؤں نے لڑکی کی عزت تار تار کر دی۔شیخوپورہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈکیتی اور اجتماعی زیادتی کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ ملزم رات کی تاریکی میں گھر میں داخل ہوئے۔سب گھر والوں کو کمرے میں بند کرکے لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔والدین رو رو کر منتیں کرتے رہے لیکن ڈاکوؤں کو ترس نہ آیا۔ذرائع کے مطابق ڈاکو گھر سے نقدی اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹ کر لے گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے اہلخانہ پر بھی تشدد کیا۔