سکھر، جیالے کھانے پر ٹوٹ پڑے، بریانی کے ڈبوں کی تقسیم کے دوران چھینا جھپٹی

286

سکھر (نمائندہ جسارت) مال مفت دل بے رحم، سکھر میں جیالے کھانے پر ٹوٹ پڑے، بریانی کے ڈبوں کی تقسیم کے دوران چھینا جھپٹی، کوئی چھے ڈبے لے اڑا تو کوئی منہ تکتا رہ گیا۔ سکھرمیں پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کی رہائی کے لیے جیالوں کی جانب سے احتجاج کے لیے لگائے گئے بھوک ہڑتالی کیمپ میں اس وقت اچانک اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب بھوک ہڑتالی کیمپ میں جیالوں کے لنچ کے لیے بریانی کے ڈبے لائے گئے تو جیالوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا اور وہ بریانی کے ڈبوں پر ٹوٹ پڑے اورچھینا جھپٹی کے دوران کسی کے ہاتھ بریانی کے چھے،چھے ڈبے لگے تو کسی کے ایک ہاتھ نہ آیا اور وہ چھے چھے ڈبیلے جانے والوں کا منہ تکتا رہ گیا جبکہ منتظمین بھی اس چھینا جھپٹی پر جیالوں کا منہ دیکھتے رہ گئے۔