سکھر غیرت کے نام پر ایک اور ہوا کی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

258

سکھر (نمائندہ جسارت) غیرت کے نام پر ایک اور ہوا کی بیٹی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق پنو عاقل کے قریب کچے کے علاقے میں چچا نے بھتیجی کو قتل کر دیا، ملزم اکبر چاچڑ نے بندوق کے فائر کر کے خاتون کو قتل کیا، خاتون کی لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کی جارہی ہے، قتل کرنے والے ملزم فرار ہوگئے،ملزم کی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائے گی ۔