بہاولنگر: بجلی کی بندش اور آکسیجن نہ ملنے سے 3 نومولود جاں بحق

248

بہاول نگر (صباح نیوز) تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال بہاول نگر میں آکسیجن اور بجلی نہ ہونے کی وجہ سے مبینہ طور پر 3 نومولود انتقال کرگئے۔ جاں بحق بچے چلڈرن وارڈ میں زیر علاج تھے، بچوں کے ورثا کی جانب سے اسپتال پر الزام عاید کیا گیا ہے کہ عملے کی لاپرواہی اور آکسیجن نہ ملنے پر بچوں کی ہلاکت ہوئی۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق انتقال کرجانے والے بچوں کی پیدائش نجی اسپتالوں میں ہوئی تھی جنہیں تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا گیا تھا
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ جنریٹر آپریٹر دیر سے پہنچا جس کے باعث جنریٹر نہیں چل سکا۔ دوسری جانب سی ای او ہیلتھ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔