منی لانڈرنگ کیس ‘شہباز شریف،حمزہ یکم اکتوبر کو فرد جرم کے لیے طلب

106

لاہور(صباح نیوز) احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اورحمزہ شہباز سمیت تمام ملزموں کو یکم اکتوبر کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا۔ عدالت نے رمضان شوگر ملز اور آشیانہ اقبال کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم د یتے ہوئے گواہوں کو بھی طلب کرلیا۔آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت ریفرنس کے دیگر ملزمان احتساب عدالت پیش ہوئے ۔عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کے پلیڈر کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کردیں۔احتساب عدالت کے جج نسیم احمد وِرک نے شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت تمام ملزموں کو یکم اکتوبر کو فرد جرم کے لیے طلب کرلیا۔عدالت نے شہباز شریف خاندان کے اثاثے منجمد کرنے کے خلاف دائر اعتراضات پر مہلت کی استدعا منظور کرتے ہوئے شہباز شریف کے وکلا کو بحث کے لیے یکم اکتوبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔