لاڑکانہ، رشتہ داری کے تنازع پر دایا برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا، 8 افراد زخمی

132

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) نذر محلہ میں رشتہ داری کے تنازع پر دایا برادری کے دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جہاں کلہاڑیوں اور چھریوں کے وار سے 8 افراد خادم حسین، عابد حسین، زاہد علی، بلاول دادو، شوکت، الطاف، مہتاب اور سجاد دایو شدید زخمی ہوئے جنہیں ورثا کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ اس موقع پر زخمیوں نے بتایا کہ ہمارا اپنی برادری کے بااثر افراد کے ساتھ رشتہ داری کا تنازع چل رہا ہے جس پر آج ہمارے مخالفین نے کلہاڑیوں اور چھریوں سے حملہ کرکے ہمیں زخمی کردیا ہے۔