لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ کے صوبائی وزیر اویس قادر شاہ اور وزیراعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی حنا دستگیر 18 ستمبر ڈی سی آفس شکارپور کے احاطے میں کھلی کچہری میں شرکت کرکے عوامی مسائل سنیں گے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شکارپور کاشف نبی کھوڑو نے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور این جی اوز کے اداروں کے سربراہان کو کھلی کچہری میں شرکت کو یقینی بنانے کے لیے مراسلہ جاری کردیا ہے۔