آرمی چیف کا ائر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ‘ سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

94

راولپنڈی (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ائر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو پاک فضائیہ کے آپریشنل امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ائر چیف ظہیر احمد بابر سے ملاقات کی ۔ آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی ملک کے لیے قربانیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھرپور مدد کو سراہا۔ انہوں نے پی اے ایف کے انسانی امداد کی فراہمی اور افغانستان سے حالیہ انخلا کی کارروائیوں کو آسان بنانے میں اس کے کردار کو بھی سراہا۔