کرپشن ریفرنس ‘ راجا پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد

232

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے کرپشن ریفرنس میں سابق وزیراعظم اور پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری راجا پرویز اشرف کی بریت کی درخواست مسترد کردی ۔ سابق سیکرٹری سکندر حیات میکن، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا جاوید نذیر کی درخواستیں بھی مسترد کردی گئیں ۔ احتساب عدالت نے راجا پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کے ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔ خیال رہے کہ کرپشن ریفرنس میں 6 ملزمان نامزد ہیں۔ ملزمان پر خلاف قانون اور میرٹ سے ہٹ کر توقیر صادق کو چیئرمین اوگرا تعینات کرنے کا بھی الزام ہے۔