شوکت ترین نالائق وزیر اعظم کی نااہلی پر پردہ ڈال رہے ہیں‘شازیہ مری

113

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ مشیر خزانہ شوکت ترین کا بیان مضحکہ خیز اور سفید جھوٹ پر مبنی ہے اور وہ نالائق وزیر اعظم عمران نیازی کی نااہلی پر پردہ ڈال رہے ہیں،مشیر خزانہ شوکت ترین کورونا کا بہانا بناکر مہنگائی کے حوالے سے تاویلیں نہ گھڑیں۔ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ ملک میں سلیکٹڈ حکومت نے چینی اور گندم کا بحران خود پیدا کیا، سستی چینی اور گندم ایکسپورٹ کرکے پھر امپورٹ کی گئی۔انہوں نے شوکت ترین پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ترین صاحب کیا ملک میں پیٹرول ، گیس اور بجلی کی قیمتوں کا تعین بھی کورونا کر رہی ہے اور کیا ایل این جی کی خریداری میں تاخیر میں بھی کورونا رکاوٹ تھی۔