مشرق وسطیٰ کی سیاسی شخصیات کی پرویز الٰہی سے ملاقات، پارٹی میں شامل

97

لاہور (نمائندہ جسارت) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے مڈل ایسٹ سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات کی ملاقات، پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان۔ وفد میں رائے شیر علی، میاں عمران آصف، راجا جہانگیر عمان، رائے گل شیر، محمد کامران اور میاں محمد ندیم شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تارکین وطن پاکستان سمیت دوست ممالک کی ترقی میں اہم رول ادا کر رہے ہیں، لوکل باڈی عوام کو ان کی دہلیز پر فوری سہولیات فراہم کرنے والا نظام ہے۔