شہباز شریف اخبار ہی پڑھ لیا کریں‘فواد چودھری

213

اسلام آباد(اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف باقی کچھ نہ پڑھیں، اخبار ہی پڑھ لیا کریں، جب کوئی قانون بنا ہی نہیں تو ختم کیسے ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی قابلیت کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ موصوف کہہ رہے ہیں کہ ہم قانون کے خاتمے تک کیمپ میں بیٹھیں گے، خدا کے لیے باقی کچھ نہ پڑھیں اخبار ہی پڑھ لیا کریں ابھی تک کوئی قانون بنا ہی نہیں تو ختم کیسے ہو گا۔ کیسے کیسے اس ملک میں لیڈر ہیں۔