تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی وزیر اعظم مصطفی کاظمی نے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی سے تہران میں ملاقات کی اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ مصطفی کاظمی ابراہیم رئیسی کے اگست میں منصب صدارت سنبھالنے کے بعد ان سے ملاقات کرنے والے پہلے غیرملکی رہنما ہیں۔ ملاقات کے بعد میں ایک مشترکہ نیوزکانفرنس میں کہا کہ امید ہے کہ ہم ایران اورعراق کے درمیان اچھے تعلقات کا مشاہدہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے دشمن ایسا نہیں چاہتے ہیں۔