ایران سے مزید 315 پاکستانی شہر ی لیویز کے حوالے

239

تفتان (آن لائن )ایرانی سیکورٹی فورسز کی کاروائی مزید 315پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں راہداری گیٹ کے مقام پر لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا تفصیلات کے مطابق ایرانی سیکورٹی فورسز نے 315پاکستانی جو کہ بغیر قانونی دستاویزات کے ایران میں موجود سفر کر رہے تھے گرفتار کر لیا گرفتار پاکستانیوں میں پنجاب 261، خیبر پختون خواہ 28، سندھ 12،بلوچستان 04اور آزاد کشمیر 10شامل تھے اس کے علاوہ 30بندے جن کے پاس قومی شناختی کارڈ نہیں تھے انھیں راہداری گیٹ کے انچارج میر الہی بخش نوتیزئی نے واپس ایرانی سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا گرفتار پاکستانیوں کو راہداری گیٹ کے مقام پر محکمہ صحت کے پیرامیڈیکس اسٹاف کی جانب سے ان کی اسکریننگ اور کورونا ٹیسٹ بھی کیا گیا ۔