کراچی (اسٹاف رپورٹر)36 ویں ایشین مینزا سنوکر چمپئن شپ دوحہ، قطر میں شروع ہو گئی ہے۔ چمپئین شپ 19ممالک کے42کھلاڑیوں کو گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔19ممالک کے کھلاڑیوں میں بھارت، پاکستان،عراق، متحدہ عرب امارات، قطر نیپال، ایران، ہانگ کانگ، اردن، فلسطین، اومان، کویت، افغانستان، بحرین، لبنان، سعودی عرب، یمن، شام اورمنگولیا شامل ہیں۔ چمپئین شپ میں 2 کھلاڑی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ جن میں بابر مسیح اور حارث طاہر شامل ہیں، ان کے ہمراہ نوید کپاڈیہ بطور آفیشل ریفری ہونگے۔ بابر مسیح کا مقابلہ نیپال، اردن، کویت اور قطر کے کھلاڑیوں کے ساتھ ہوگا جبکہ حارث طاہر کا مقابلہ قطر، اومان اورہانگ کانگ کے کھلاڑیوں سے ہوگا۔ 36ویں ایشین اسنوکر چیمپیئن شپ 12سے 16 ستمبر تک دوحہ قطر میں کھیلی جا رہی ہے اور اس کے علاوہ یہی کھلاڑی آئی بی ایس ایف قطر سکس ریڈا سنوکر ورلڈ کپ میں شرکت کریں گے یہ ایونٹ 17 سے 21 ستمبر تک دوحہ قطر کھیلا جائے گا جس میں دنیا بھر سے کھلاڑی حصہ لیں گے۔