عزم

10347

شام کا وقت تھا۔میں بور ہو رہی تھی۔شوہر کسی کام سے باہر گئے تھے۔بیٹا موبائل پر گیم کھیل رہا تھا۔اس سے بات کرنے کی کوشش کی تو وہ صرف ہاں ہو ں میں جواب دے رہا تھا تومیں چھت پر آگئی کچھ سامان بکھرا پڑا تھا اسے سمیٹا پھر باہر کی جا نب دیکھنے لگی۔میرا گھر مین روڈ کے قریب ہے۔میں نے ایک عورت کو دیکھا وہ سڑک سے کچھ اٹھا رہی ہے ۔حلیے سے بھکارن تو بالکل بھی نہیں تھی اور نہ پاگل بلکہ اچھے عبایا اور برانڈڈ بیگ تھامے ہوئی تھی۔وہ کچھ اٹھا کر بیگ میں رکھ رہی تھی۔میں نے سوچا آخر سڑک پر کیا چیز ہے جو یہ عورت اٹھا رہی ہے۔میں ار سلان کے پاس آئی اور کہا بیٹا دیکھو سڑک پر کیاہے؟۔اس نے میری بات سنی ان سنی کر دی۔میں زبردستی اس کا ہاتھ پکڑ کر چھت میں لے آئی تھوڑا غصہ ہوا مگر جب میں نے اس کو وہ منظر دکھایا تو اس نے کہا اچھا امی میں دیکھ کر آتا ہوں۔
میں اوپر ہی سے دیکھ رہی تھی۔ وہ خاتون میرے بیٹے کے ساتھ شفقت کے ساتھ پیش آئی اور کچھ کہا
ارسلان نے بھی سڑک سے کچھ اٹھایا۔وہ خاتون چلی گئی اور ارسلان گھر کی طرف آیا
اکثر ویڈیوز میں میں نے دیکھا کوئی نوٹ لےکر جارہاہواوروہ بے دھیانی میں سڑک پر گر گئے۔
میں جلدی سے نیچے آئی۔ارسلان گھر میں داخل ہوا تو چہرے پر مسکراہٹ تھی اور ہاتھ پیچھے ارسلان ہاتھ میں کیا ہے مجھے دکھاؤ اس نے ہاتھ آگے کر دیا اس کے ہاتھ میں خستہ حالت میں جھنڈیاں تھیں۔امی ہم انڈیپینڈنٹ ڈے میں جھنڈیاں لگانا تو یاد رکھتے ہیں ۔مگر سنبھالنا بھول جاتے ہیں ۔