کھانسی کی اقسام اور ان کا علاج

11434

خشک کھانسی :خشک کھانسی عام طور پر سانس کی بیماریوں، جیسے نزلہ اور فلو کے بعد ہوتی ہے۔یہ کھانسی اس وقت ہوتی ہے جب گلے میں بلغم بہت کم ہو یا نہ ہو، مریض اپنے گلے میں ہلکی سی سنسنی محسوس کرسکتا ہے اور کھانسی کو روکنے میں ناکام رہتا ہے۔
زیادہ تر لوگوں میں ایسی کھانسی خود ہی ختم ہو جاتی ہے۔ تاہم اور بھی وجوہات ہیں جن کی جانچ کی جا سکتی ہے اگر کھانسی دائمی ہوجاتی ہے تو:
دمہ: دیگر علامات میںسینے کی جکڑن، سانس لینے میں دشواری اور گلے میں گرگراہٹ شامل ہوتی ہیں۔
معدے کی تیزابیت والی بیماری: یہ اس وقت ہوتا ہے جب پیٹ کا تیزاب گلے میں جاتا ہے ، جو کھانسی کا باعث بنتا ہے۔
گرم پانی پینے، یا کھانسی کا شربت استعمال کرکے خشک کھانسی کی تکلیف سے راحت مل سکتی ہے۔
تر کھانسی :کچھ لوگ ایسی کھانسی کو سینے کی کھانسی کا نام دیتے ہیں، یہ کھانسی بلغم کے ساتھ آتی ہے، ایسی کھانسی عام طور پر انفیکشن کی وجہ سے ہوتی ہے، جیسے فلو، نزلہ یا سینے میں انفیکشن۔
جس شخص کے سینے میں انفیکشن ہو وہ بلغم کے ساتھ کھانسی کرتا ہے جس میں کم مقدار میں سرخ خون ہوتا ہے۔ یہ خون پھیپھڑوں سے آتا ہے۔اگر کسی شخص کو کھانسی میں بہت زیادہ خون آنے لگے تو اسے فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔