کثیر الآباد ی کا علاقہ پرانا سکھر تباہ حال ہے،مولانا حزب اللہ جکھرو

171

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے نائب قیم مولانا حزب اللہ جکھرو نے کہا ہے کہ سکھر کی کثیرلآباد ی کا علاقہ پرانا سکھر تباہ حال ہے، سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ، عرصہ دراز سے علاقہ مکین مشکلات سے دوچار ہیں، مقامی سیاسی رہنماؤں ، جے یو پی کے صوبائی رہنما مشرف محمود قادری ،سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو، مرکزی نائب صدر جے یو پی نورانی حامد محمود فیضی ، مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی سمیت دیگر کے ہمراہ پرانا سکھر کے دورہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پر انا سکھر کی ابتر صورتحال منتخب نمائندوں میونسپل انتظامیہ کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے، بالخصوص نمائش چوک پرانا سکھرسے نکلنے والے چاروں راستے آمدورفت تک کے قابل نہیں رہے ہیں، علاقے کے لوگ سخت اذیت و مشکلات کا شکار ہیں، اب عوام کو ضرور تبدیلی لانی چاہیے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے ، اہل پرانا سکھر کو عذاب سے نجات دلائی جائے، ہنگامی بنیادوں پر تعمیراتی کام مکمل کر کے سڑکوں کو بہتر اور نکاسی آب کے نظام کو درست کیا جائے۔قبل ازیں مقامی سیاسی رہنمائوں نے دارالعلوم تفہیم القرآن پہنچ کر مدیر دارالعلوم مولانا حزب اللہ جکھرو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہری سماجی مسائل اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔