پرائڈ آف کراچی نمائشی ہاکی میچ آج کھیلا جائے گا

258

کراچی(اے پی پی )پرائڈ آف کراچی نمائشی ہاکی میچ آج کو کھیلا جائے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے کوآرڈینیٹر و کے ایچ اے کے سیکریٹری حیدر حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس میچ کا مقصد کراچی کے سابق کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کنا اور اپنے ہیروز کو نئی نسل کے سامنے متعارف کرانا ہے۔ حیدر حسین نے کہا کہ ہاکی کی بحالی کے لیے نئی نسل میں جوش پیدا کرنے کی ضرورت ہے، اس مقصد کے لیے سابق کھلاڑیوں کا نئی نسل کے سامنے میدان میں آکر کھیلنا ایک بہترین اقدام ثابت ہوگا۔