اسلام آباد (آن لائن) جوڈیشل کمیشن پاکستان نے جسٹس عائشہ ملک کو بطور جج عدالت عظمیٰ لانے کی تجویز مسترد کردی۔ جوڈیشل کمیشن کا بند کمرے میں اجلاس چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ہوا، جوڈیشل کمیشن نے غور کے بعد جسٹس عائشہ ملک کو بطور جج عدالت عظمیٰ لانے کی تجویز مسترد کردی۔