پشاور ، چار نئی احتساب عدالتوں کے ججز کے تقرر کی منظوری

120

پشاور(آن لائن) حکومت نے پشاور میں 4 نئی احتساب عدالتوں کے ججز کے تقرر کی منظوری دے دی، اعلامیہ وزارت قانون کی جانب سے ممکنہ طورپر آج جاری کردیا جائے گا۔ احتساب کیسز کی بروقت اور تیزی سے نمٹانے کے لئے وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں چار نئے احتساب عدالتیں پشاور میں قائم کرنے کی منظور ی دی ہے احتساب عدالتوں کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی ہے جبکہ عملے کی تقرری بھی کی جا رہی ہیں ۔ کیسز مختلف عدالتوںمیں بھیجوانے کے لئے بھی کام شروع کیاگیا ہے وزارت قانون و انصاف کے ذرائع کے مطابق 4 نئی احتساب عدالتوں کے ججز کا تقرر رواں ہفتے میں کیا جائے گا۔ پنجاب کے نئے احتساب عدالتوں میں ججز کے تقرر کردی گئی ہے ۔