اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری )آئی سی سی آئی( کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے وفد کے ساتھ اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن فور میں واقع پناہ گاہ کا دورہ کیا اور اس میں مقیم افراد کے ساتھ بات چیت کی۔ فاطمہ عظیم سینئر نائب صدر، عبدالرحمن خان نائب صدر آئی سی سی آئی، محبوب احمد خان، خالد چوہدری، ظریف خان، ناصرہ علی، ضیا خالد چوہدری، طاہر محمود، سعید احمد بھٹی، چوہدری عرفان اور دیگر وفد میں شامل تھے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سردار یاسر الیاس نے ضرورت مندوں اور مستحق افراد کو پناہ گاہ میں فراہم کی جانے والی معیاری سہولیات کو سراہا۔ انہوں نے وزیر اعظم کی جانب سے معاشرے کے غریب لوگوں کو پناہ گاہیں فراہم کرنے کے اقدام کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ دکھی انسانیت کی بہت بڑی خدمت ہے۔