سراج الحق کا تجمل الاسلام کے انتقال پر اظہار فسوس

121

لاہور( نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کشمیر میڈیا سروس کے چیف ایڈیٹر اور اسلامی جمعیت طلبہ مقبوضہ کشمیر کے سابق ناظم اعلیٰ تجمل الاسلام کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار ہے۔ منصورہ سے جاری ایک بیان میں انھوں نے مرحوم کی مغفرت اورخاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، نائب امراء لیاقت بلوچ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، اسد اللہ بھٹو، راشد نسیم، پروفیسر ابراہیم، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور دیگر قیادت نے نے تجمل الاسلام کے انتقال پر اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ تجمل الاسلام کچھ عرصہ سے کورونا کے مرض میں مبتلا تھے۔اُن کا شمار کشمیر کے نامور دانشوروں میں ہوتاتھا۔ ڈاکٹر ایوب ٹھاکر اور تجمل الاسلام نے کئی عشرے قبل جلاوطنی اختیار کی تھی۔انھوں نے ساری زندگی آزادی کشمیر کی جدوجہد میں گزاری۔ وہ کشمیرکے ذہین ترین افراد میں سے ایک تھے۔