بھارتی عدالت عظمیٰ کی خالی اسامیوں پر مودی سرکار کو سرزنش

298

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی عدالت عظمیٰ نے عدلیہ میں خالی اسامیاں پُر نہ کرنے پر حکومت کو سخت سرزنش کردی۔ چیف جسٹس این وی رمن، جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ اور جسٹس ایل ناگیشور راؤ نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ججوں کے تقرر میں نرم رویہ اختیار کیا گیا تو حکومت کے خلاف توہین عدالت سے متعلق کارروائی شروع کی جائے گی۔