صرف جیالا وزیراعظم نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب بھی چاہیے، بلاول

115
 ملتان: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری پریس کانفرنس کررہے ہیں

میلسی(خبر ایجنسیاں)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ایک سازش کے تحت پنجاب میں نقصان پہنچایا گیا۔میلسی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ میلسی کے عوام نےثابت کردیا کہ پنجاب کا بھٹو زندہ ہے، آپ نے ذوالفقار علی بھٹو، شہید رانی اور آصف زرداری کاساتھ دےکر تاریخ رقم کی، آج میں پھر آپ کی مدد مانگنے کے لیے آیا ہوں۔بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ آپ ہمارا ساتھ دیں، ہم پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے، امید ہے آپ عوامی حکومت بنا کر دیں گے، صرف جیالا وزیراعظم نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب بھی چاہیے،اس کے لیے پنجاب کے جیالوں کو جاگنا ہوگا۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان نے عوام کے پیٹ اور جیب پرڈاکا ڈالا،ہم حساب لیں گے، خود چینی، آٹا اور تیل چور نکلا،اب روزگار چور بھی نکلا ہے، عمران نے 1 کروڑ نوکری دینے کا وعدہ کیا تھا،پوچھتا ہوں کتنا روزگار ملا ؟بلاول کا کہنا تھا کہ عمران خان نے20 ہزار خاندانوں کو بےروز گار کردیا ہے، بے روزگاری کے خلاف عدالتوں اور پارلیمنٹ میں مقابلہ کریں گے، ظالم حکمران کو روزگار چوری نہیں کرنے دیں گے، ہمیں موقع دیا تو پہلی ذمہ داری روزگار دینا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری نے مشرف کو بھگایا، ہم اس نالائق کو بھگائیں گے، عوامی حکومت عوامی مسائل حل کرےگی، اس وقت ملک میں تاریخی غربت، بےروزگاری اور مہنگائی ہے۔