لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) حکومت سندھ کی جانب سے محکمہ پاپولیشن اینڈ ویلفیئر لاڑکانہ کے ضلعی افسر حاکم علی تونیو کا تبادلہ کرکے ان کی جگہ ذوالفقار علی ڈیتھو کو ڈسٹرکٹ پاپولیشن اینڈ ویلفیئر لاڑکانہ تعینات کردیا جنہوں نے چارج سنبھالتے ہی ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔اس حوالے سے ڈسٹرکٹ افسر ذوالفقار ڈیتھو کا کہنا تھا کہ افسر اور ملازمین کسی بھی محکمے کو چلانے کے لیے ایک گاڑی کے دوپہیے ہوتے ہیں، میری کوشش ہے کہ ملازمین کے جائز مسائل حل کرکے انہیں ریلیف فراہم کیا جائے، ملازمین محکمے کی فلاح و بہبود کیلیے محنت کرتے ہیں، ہماری بھی ذمے داری ہے کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔