اطالوی وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، انخلا میں مدد پر اظہار تشکر

372

راولپنڈی: پاکستان کے دورے پر موجود اٹلی کے وزیر خارجہ لیگیو دی مایو نے پاک فوج کے سپہ سالار سے اہم ملاقات کی ہے، جس میں افغانستان کی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور اٹلی سےمختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اٹلی کے وزیر خارجہ نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا، علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سےکامیاب انخلاآپریشن پر اٹلی کے وزیر خارجہ نے آرمی چیف سےاظہار تشکر کیا، اطالوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کابل سےانخلا میں پاکستان کا کردار زبردست رہا، اٹلی کے وزیرخارجہ نے پاکستان سے تعاون کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔