پارلیمانی طریقے سے حکومت گرانے کی کوششوں کا ساتھ دیں گے،بلاول

240
مظفر گڑھ: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری ہاتھ ہلاکر کارکنوں کے نعروں کا جواب دے رہے ہیں

ملتان(صباح نیوز+مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمانی طریقے سے حکومت گرانے کی کوششوں کا ساتھ دیں گے۔ملتان میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ دھوکا نہ ہوتا توحکومت کے خلاف عدم اعتماد لاکر اس کو گرا دیتے اور نئے انتخابات کروادیتے، ہماری تجویز نہیں مانی گئی تو پھر ہم خود میدان میں نکل آئے ہیں۔ بلاول کے بقول پی ڈی ایم کی غلطیوں کی وجہ سے معاملات خراب ہوئے، اگر جمہوریت بحال کرنی ہے تو تمام مخالفتوں کے باوجود جدوجہد جاری رکھتے ہوئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو کامیاب کراکے ہم نے ثابت کیا کہ ہماری پالیسی ٹھیک تھی۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکی ہے کہ تاریخی مہنگائی میں عوام پس کر رہ گئے ہیں، عمران خان سے حساب لیں گے ، معاف نہیں کریں گے۔ حکومت زبردستی ووٹنگ مشین اور اپنا ایجنڈا ہم پر مسلط کرنا چاہتی ہے جو ہمیں منظور نہیں۔