منتخب افغان حکومت کی حمایت کرینگے، مغربی ممالک کا دبا ﺅقبول نہیں ، ایرانی صدر

116

تہران (صباح نیوز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کا دباﺅ قبول نہیں کریں گے۔ا نہوںنے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران جوہری معاہدے پر عالمی برادری سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے پر بات چیت اپنی جگہ لیکن کسی صورت مغربی ممالک کا دبا قبول نہیں کریں گے۔ ایران پر عاید پابندیوں کے خاتمے کے لیے نتیجہ خیز مذاکرات چاہتے ہیں۔ ابراہیم رئیسی نے کہا کہ افغانستان میں عوام کی منتخب کردہ حکومت کی حمایت کریں گے۔