ملتان/اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے پیپلزپارٹی کے لیڈروں کی وراثت کو آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ ہماری ذمے داری ہے کہ ہم ان کے خوا ب کو پورا کریں جو عوام کی خوشحالی اور فلاح کا خواب ہے، آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہوگا، عوام خوشحال ہوں گے،سلیکٹڈ وزیر اعظم نے 20 ہزار خاندانوں سے روٹی، کپڑا ،مکان چھینا، ملک کو بحران سے ہماری پارٹی اور ہمارا منشور نکال سکتا ہے ، قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے یہ پارٹی عوام کی خدمت کے لیے قائم کی تھی، قائد عوام نے روٹی، کپڑا اور مکان دینے کا وعدہ کیا تھا لیکن موجودہ حکومت عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان چھین رہی ہے،شہید محترمہ بینظیر نے اپنی دوسری حکومت میں نوجوانوں کو روزگار مہیا
کیا تھا تاکہ اس ملک کی معیشت اپنے پائوں پر کھڑی ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں مرحوم سید ناظم حسین شاہ کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب میں کیا۔