نیا پاکستان بٹن دبانے سے نہیں بن سکتا، پرویز اشرف

97

اسلام آباد ( آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بٹن دبا کر نہیں بن سکتا تو غریبوں کے گلے دبا کر بھی نہیں بن سکتا۔ ایک بیان میں اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان کو ایسے بیانات زیب نہیں دیتے، مائنڈ سیٹ تبدیل کرنا ہے تو ذہن سے ’میں‘ اور انتقام نکالیں۔مائنڈ سیٹ تبدیلی شروع، نیا پاکستان بٹن دبانے سے نہیں بن سکتا، سسٹم بدلنے میں وقت لگے گا، اب بھی راستے میں رکاوٹیں، راجہ پرویز اشرف نے عمران خان کو مخاطب ہو کر مزید کہا کہ وزیرِ اعظم صاحب کی ساری تقریر کا مقصد اپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنا تھا۔سابق وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے عام آدمی کو روزگار دیا، خان صاحب نے چھین لیا، برسرِ اقتدار آتے ہی سرکاری اداروں سے نکالے گئے افراد کو بحال کریں گے۔