حافظ آباد میں ایڈیشنل سیشن جج کی کی عدالت میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے فائرنگ کمرہ عدالت میں سماعت کے دوران فائرنگ کی، 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں نے ملزم کو اسلحہ سمیت کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس کے گیٹ سے سیشن جج کی عدالت تک پولیس اہلکار تعینات تھے، کسی بھی پولیس اہلکار نے فائرنگ کرنے والے ملزمان کو چیک کیوں نہیں کیا۔
ڈی پی او نے کہا کہ غفلت اور لاپرواہی کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔