اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) تحریک جوانان پاکستان کے چیئرمین عبد اللہ حمید گل نے پاکستان میں ایران کے سفیر محمد علی حسینی سے ملاقات کی اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنما¶ں کی افغانستان میں امریکی انخلا کے بعد نئی افغان حکومت حوالے سے طویل نشست ہوئی، جس میں انہوں نے اتفاق کیا کہ اتحادی افواج کی شکست عالم اسلام کی فتح ہے۔ ایران کی خارجہ پالیسی وسیع تر علاقائی مفاد پر مرتب ہے اور افغانستان میں حکومت تسلیم کرنے کے حوالے سے جلد فیصلہ کرے گی۔