حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے پارٹی صدر انیس قائم خانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ کو1991ء کے معاہدے مطابق پانی کا حصہ دیا جائے،سندھ کے دانشوروں نے کبھی اردو بولنے والوں پر ہونے
والے مظالم پر آواز نہیں اٹھائی،عمران حکومت آصف زرداری کی وجہ سے چل رہی ہے، پیپلز پارٹی قوم پرستوں سے بڑھ کر سندھ کی قوم پرست پارٹی کے طور سامنے آئی ہے جس نے13سالہ دور اقتدار کے دوران کراچی حیدرآباد کو دیوار سے لگاکر عملی طور پر سندھو دیش کی بنیاد رکھی۔ وہ حیدرآبادپریس کلب میں پر یس کانفرنس کررہے تھے اس موقع پرشبیر احمد قائم خانی، ندیم قاضی اور رضوان گدی بھی موجود تھے۔ مصطفی کمال نے کہاکہ ارسا کی جانب سے سندھ کو اس کے حصے نہ پورا پانی نہ ملنے کے خلاف سندھ حکومت کے موقف کی تائید کرتے ہیں اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ1991ء کے معاہدے کے مطابق سندھ کو اس کے حصے کا پانی دیا جائے ۔ انہوںنے سندھی دانشوروں سے شکوہ کرتے ہوئے کہاکہ کراچی اور حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں اردو بولنے والوں کے ساتھ ناانصافیاں ہوری ہیں لیکن افسوس کے سندھ کے دانشورخاموش ہیں ہم اس کو مجرمانہ خاموشی سمجھتے ہیں۔