اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کورونا فنڈ میں وفاق میں عمران صاحب نے 1200 ارب اور بزدار نے پنجاب میں 15 ارب کی دیہاڑی لگائی۔ مریض اور بیمار کی پانچ سو ارب کی دوائی کھا گئے اور مافیا کی جیبیں بھری جا رہی ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا آٹا چینی دوائی بجلی گیس ایل این جی سمیت ہر چیز پر یہ حکومت صرف مال بناؤ تین سال کی کْل کارکردگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں میں ایکسپائیرڈ سٹنٹس لگائے جا رہے ہیں اور مافیا کی جیبیں بھری جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا پنجاب میں کورونا فنڈ میں 15 ارب کی گڑبڑ پر عمران صاحب اور وزیر اعلی مستعفی ہوں، مجرموں کو پکڑا جائے۔ انہوں نے کہا پنجاب میں کورونا فنڈ میں 15 ارب سے زائد کی بے ضابطگیاں کرپٹ ترین حکومت کی کارکردگی ہے