گلگت بلتستان کے آئینی پیکج کادوسر ا مسودہ وزیراعظم کو ارسال

143

اسلام آباد(آن لائن )گلگت بلتستان کے آئینی پیکیج کا دوسرا مسودہ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا گیا۔آئینی پیکج کا مسودہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد فروغ نسیم نے وزیراعظم کو ارسال کیا۔آئینی پیکج کے حوالے سے متعدد اجلاسوں میں چیف منسٹر گلگت بلتستان ان کی ٹیم، وفاقی وزیر برائے کشمیر افیئرز علی امین گنڈاپور، سیکریٹری برائے کشمیر افیئرز، نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر معید یوسف ان کی ٹیم اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔تمام متعلقین کی آرا کو زیر غور لایا گیا جس کے بعد آئینی پیکج کے مسودے کو حتمی شکل دی گئی۔ آئینی پیکیج اقوام متحدہ کی قراردادوں، انٹرنیشنل لاز، اور بین الاقوامی آئین کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا گیا ہے۔