عدالت عظمیٰ : علی وزیر کی درخواست ضمانت پر 3 رکنی بینچ مقرر کرنیکا حکم

218

کراچی(نمائندہ جسارت) عدالت عظمیٰ کے جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ نے ملک مخالف سرگرمیوں اور دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما و رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواست ضمانت پر 3 رکنی بینچ مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ جمعہ کو عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں بغاوت اور اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں پی ٹی ایم رہنما علی وزیر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ڈویژن بینچ نے علی وزیر کی درخواست
ضمانت پر 3 رکنی بینچ مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ اور اے ٹی سی علی وزیر کی درخواست ضمانت مسترد کرچکی ہے۔ علی وزیر و دیگر کیخلاف سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ ملزمان پر ملک مخالف تقاریر کا الزام میں گرفتار ہے۔