ہاکی کھلاڑیوں کو6 مختلف ٹیسٹ پاس کرنا ہوں گے

329

قومی ہاکی ٹیم کے دوسرا فٹنس ٹیسٹ آئندہ ہفتے ہوگا کھلاڑیوں کو اب کی بار6 مختلف ٹیسٹ سے گزرنا پڑے گا۔

نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کھلاڑیوں کو اسٹینڈنگ بروڈ جمپ اور ورٹیکل جمپ کا بھی امتحان دینا پڑے گا۔ ماہانہ سینٹرل کنٹریکٹ کے حصول کے لیے ون منٹ پش اپ ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ سی این ایس کپ کے باعث فٹنس ٹیسٹ کی تاریخ میں تاخیر کی گئی 6سے7ستمبر کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

 آصف باجوہ نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے لیے کھلاڑیوں کی فٹنس متاثر کن نہیں ہے کچھ شعبوں  میں کھلاڑیوں کو بہت محنت کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو فٹنس بہتر کرنے کے لیے 3 موقع دیئے جائیں گے تینوں مواقعوں میں بہتری نہ آئی تو پی ایچ ایف سخت ایکشن لے گی۔