سندھ ہائیکورٹ : جزائر سے متعلق جواب پر چیف جسٹس سیکرٹری جنگلات پر برہم

112

کراچی(نمائندہ جسارت)سندھ ہائی کورٹ نے سندھ کے جزائر وفاق کے سپرد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی کردی ۔سندھ کے جزائر وفاق کے سپرد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی جہاں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے سیکرٹری جنگلات کے جواب پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت کاکہناتھا کہ یہ کیا گول مول جواب جمع کرایا ہے؟ بنڈل اور دیگر جزائر کی زمین کس کی ہے؟ سیکرٹری جنگلات کاکہناتھا کہ
جزائر کی زمین پورٹ قاسم کودی تھی،زمین صوبے کی ملکیت ہے، صوبے کے پاس ہونی چاہیے تھی۔چیف جسٹس کاکہناتھا کہ یہ کیا بات ہے؟ ہونا چاہیے ؟ کیو ںہونا چاہیے ؟ یہ بتاو¿ زمین صوبے کی ہے؟پورٹ قاسم کو زمین دی توکچھ حدود بھی تو مقرر کی ہوگی؟صوبے کی زمین کو اون کیوں نہیں کرتے؟ آپ کی ذاتی زمین ہوتی تو اون کرتے، صوبے کی زمین کو اون نہیں کررہے؟ کیا جزائر کی زمین کسی بلڈر کو دینی ہے اور مال بنانا ہے؟ زمین صوبے کی ہے اور مینگروز کے جنگلات بھی محفوظ ہیں،ایسے افسر کو سیکرٹری رہنے کا کوئی حق نہیں ہے جو گول مول جواب دے،ہم چیف سیکرٹری سندھ کو بلاتے ہیں،مجھے آج ہی بلیک اینڈ وائٹ جواب چاہیے، جزائر کی زمین کس کی ملکیت ہے؟ چیف جسٹس نے سیکرٹری جنگلات کو ہدایت کی کہ باہر بیٹھیں اور آج ہی لکھ کردیں۔