حکومت نااہل ہے، مہنگائی نے عوام کو زندہ د رگور کر دیا، جاوید ہاشمی

123

جہانیاں(آن لائن) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ موجودہ دور حکومت میں ملک ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ گیا ہے ،تاریخ ساز مہنگائی نے عوام کو زندہ د رگور کر دیا ہے کاشتکاروں سمیت ہر طبقہ فکر سے وابستہ لوگ پریشان ہیں ،بے
روزگاری مہنگائی کرپشن میں اضافہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستان کسان اتحاد(طارق اشفاق گروپ) کے جنرل سیکر ٹری نظام اللہ خان پاندہ ایڈووکیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ زراعت کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے لیکن افسوس ہوتا ہے کہ میرے ملک میں زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے جبکہ کاشتکار بھی پریشانی کے عالم میں ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا ہے۔