پشاور(جسارت نیوز) اسکواش کھلاڑی ناصر اقبال پابندیوں سے نکل کر ایک مرتبہ پھر ورلڈ چمپئن بننے کیلئے تگ ودوکرنے لگے ہیں،اپنی فٹنس برقرار رکھااوراب تک مسلسل 12قومی اور انٹر نیشنل ایونٹس جیت پر سب کو حیران کردیا،جبکہ حال ہی میں پی ایس ایف کمبکس اسپورٹس اسکواش چمپئن شپ جیت کر جیتنے حوصلے پلندہوگئے۔ اسکواش کے باصلاحیت کھلاڑی ورلڈنمبر 102 ناصر اقبال سے پابندی اٹھنے کے بعدایک مرتبہ پھر فارم میں آگئے، جنہوںنے اب تک قومی اور انٹر نیشنل کے 12ایونٹس جیت کر سب کو حیران کردیا،انہوںنے حال ہی اسلام آباد میں منعقدہ پی ایس ایف کمبیکس اسپورٹس اسکواش چمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نمبر ون اور ورلڈنمبر 44کو شکست دیکر کارنامہ انجام دیا،جبکہ پشاور میں پی ایس ایف سٹیلائٹ انٹر نیشنل اسکواش ٹورنامنٹ بھی اپنے نام کیاتھا، اورساتھ ہی4 مرتبہ سندھ اوپن کا ٹائٹل جیتا،پنجاب اوپن،خیبر پختونخوااوپن سمیت 12 مقابلے جیت کر اپنی صلاحیتوں کو منوایاہے۔پشاور پہنچنے پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے اسکواش کے ورلڈ نمبر 102ناصر اقبال نے کہاکہ میری نظریں عالمی چمپئن ٹائٹل ہے اور انشاء اللہ ایک دن اس خواب کو عملی جامہ پہنائوںگا،اگر پابندی کا مسلہ نہ ہوتا تو پاکستان کیلئے کئی اعزازات حاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا،لیکن اللہ کو منظور نہیں تھا اوران پر پابندی لگی ،لیکن اس سے ان کا جذبہ پست نہ ہوسکااور ایک نئے جذبے سے واپسی ہوئی۔ وہ پشاور کے قمرزمان ا سکواش کورٹس میں ا سپورٹس ڈٖائریکٹریٹ اسکواش اکیڈ می میںاپنے کوچ طاہر اقبال سے ٹریننگ لے رہے ہیں ،جس سے انکے کھیل میں نکھار آرہاہے۔