جویلین تھرو،ایرانی کھلاڑی نے عالمی اور پیرالمپک کا ریکارڈ توڑتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا

225

ٹوکیو(جسارت نیوز)ایرانی نیزہ پھینکے والے کھلاڑی “سعید افروز” نے ٹوکیو میں منعقدہ جویلین تھرو مقابلوں کے ایف 34 کلاس میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا اور پیرالمپک کا ریکارڈ توڑنے سے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا۔ٹوکیو 2020 کے ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں کا بدھ کو مقامی وقت کے مطابق ساڑھے9 بجے جویلین تھرو کے شعبے میں آغاز کیا گیا۔ان مقابلوں میں حصہ لینے والے ایرانی کھلاڑی سعید افروز نے 05۔40 میٹر کے تھرو سے ایک طلائی تمغے کو اپنے نام کرلیا،افروز، چین (2 کھلاڑی)، مراکش، فرانس، کولمبیا (2 کھلاڑی)، پاپوا نیو گنی، تیونس اور عراق کے حریفوں کیساتھ میدان میں اترگئے۔ انہوں نے پہلے مرحلے میں 48۔39 میٹر کے تھرو سے دوسرے حریفوں کو پیچھے ہٹایا۔انہوں نے دوسرے اور تیسرے مرحلے میں بالترتیب 40۔39 اور 05۔40 میٹر کے تھرو میں کامیاب ہوا اور چوتھے مرحلے میں بھی 67۔39 میٹر کے تھرو میں کامیاب ہوا اور پھر انہوں نے 5ویں اور چٹھے مرحلے میں حصہ نہیں لیا۔