سربین عالمی نمبر ایک اور ٹاپ رینکڈ ٹینس اسٹار نوویک جوکووچ کا یو ایس اوپن کا فاتحانہ آغاز

115

نیویارک(جسارت نیوز)سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس اسٹار ،عالمی نمبر ایک اور میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ 34 سالہ سربین ٹینس اسٹار نوویک جوکووچ کیلنڈر ایئر گرینڈ سلام اور مردوں کے ریکارڈ 21 ویں بڑے ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں۔ آخری گرینڈ سلام امریکا میں آرتھر ایشے اسٹیڈیم میں نائٹ فیچر میں میگا ایونٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں 34 سالہ نوویک جوکووچ نے ڈنمارک کے حریف 18 سالہ سربیائی اسٹا ہولگر رون کو سخت مقابلے کے بعد 1-6، 7-6 (7-5)،2-6 اور 1-6 سے ہرا کر میگا ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کر دیا۔ ہالینڈ کے ٹیلن گرییکسپور کو میگا ایونٹ کے دوسرے رائونڈ میں عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کا چیلنج درپیش ہوگا۔