حکمرانوں نے کھوکھلے وعدے کیے، حمزہ شہباز

165

لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے کھوکھلے وعدے کیے، عوام آئندہ الیکشن میں بھرپور احتساب کریں گے، ن لیگ عوام کو طاقت کا سرچشمہ سمجھتی ہے اور اس نے ہمیشہ عوام کی خدمت کو اپنے اولین مقاصد میں شامل رکھا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ موجودہ حکمران کھوکھلے نعرے لگا کر عوام کو غربت کی چکی تلے پس
رہے ہیں، اپنے شاہانہ اخراجات پورے کرنے کے لیے بجلی پیٹرول اور اشیائے خورو نوش کی قیمتیں آئے روز بڑھائی جارہی ہیں جس کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید میں کمی اور غربت میں اضافہ ہورہا ہے لیکن حکمران چین کی بنسی بجانے اور جھوٹ در جھوٹ کے ذریعے اپنی کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجلی اور پیٹرول کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے جس نے عام آدمی کو پیس کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلند و بانگ دعوے کرنے والوں نے قوم کو گروی رکھ دیا۔