عالمی سطح پر کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی فخر کا باعث ہے، آرمی چیف

120

راولپنڈی(صباح نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس نے ملاقات کی،آرمی چیف نے اتھلیٹس کی کوششوں کوسراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایتھلیٹس کی اولمپکس میں شرکت سے قوم بالخصوص نوجوان متاثر ہوئے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی سطح کے کھیلوں میں پاکستان کی نمائندگی ملک کے لئے فخر کا باعث ہے ۔ پاک فوج نے ہمیشہ کھیلوں کی حمایت کی ہے۔آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے تمام کھلاڑیوں کو مستقبل میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔تمام کھلاڑیوں نے ان کی کوشش کو سراہنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔